27 فروری ، 2015
کراچی ......کراچی کے علاقے قیوم آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پتھراو کیا اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی ہے۔ کورنگی کے علاقے قیوم آباد میں تجاوزات کیخلاف کے ایم سی اور پولیس نے کارروائی کی تو مشتعل دکانداروں نے آپریشن کیخلاف شدید ہنگامہ آرائی کی ۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ایک گاڑی کو آگ بھی لگادی۔مظاہرین کا کہنا تھا کئی برس سے قیوم آباد میں کاروبار کررہے ہیں اور حکومت کو باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اور انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کر بغیر کسی نوٹس کے اچانک کارروائی کی ہے۔ کشیدہ صورتحال پر رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوپایا۔