کھیل
27 فروری ، 2015

سرفراز کو زمبابوے کیخلاف پلیئنگ الیون سے پھر باہر رکھنے کا فیصلہ

سرفراز کو زمبابوے کیخلاف پلیئنگ الیون سے پھر باہر رکھنے کا فیصلہ

برسبین.........شاہینوں کے انداز بدلنے والے سرفراز کو زمبابوے کے خلاف پھر پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد پریکٹس کے دوران لنگڑاتے رہے۔ دو شکستوں کے بعد یونس خان کو آؤٹ کردیا گیا جبکہ راحت علی سے بالنگ اٹیک کو مضبوط کیا جائے گا۔ کرکٹ کے راجہ کہتے ہیں سمجھ میں نہیں آتا ورلڈ کپ میں سرفراز کو کیوں نہیں کھلایا جارہا۔ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف میچ کیلئے 11شاہینوں کا انتخاب چیلنج بن گیا۔شاہینوں کے انداز بدلنے والے سرفراز کو زمبابوے کیخلاف پھر پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیم سلیکشن پر کر کٹ کے راجہ رمیز راجہ کا کیا کہنا ہے یہ بھی آپ کو دکھائیں گے لیکن پہلے دیکھتے ہیں کہ برسبین میں شاہینوں نے میچ کیلئے تیاری کیسے کی دوسری طرف احمد شہزاد آج پریکٹس کے دوران لنگڑاتے رہے۔کرکٹ کے راجا رمیز راجا نے سرفراز احمد اور یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کو سمجھ سےباہر قرار دیا ہے۔ رمیز راجا کا کہنا ہے ابھی وقت ہے فیصلہ بدل جانا چاہیے۔

مزید خبریں :