01 مارچ ، 2015
دبئی...........عزیربلوچ کی پاکستان حوالگی سے متعلق فیصلہ آج صبح سنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے پُرامید ہیں، جبکہ عزیربلوچ کےخلاف متحدہ عرب امارات میں غبن کے2 کیسز بھی خارج کردیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عزیر بلوچ کو سفر کے لیے عارضی پاسپورٹ تاحال جاری نہیں ہوسکا ہے اور سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کے لیے سفری دستاویز فیصلہ آنے کے بعد ہی جاری کیے جاسکتے ہیں۔