02 مارچ ، 2015
لاہور........... لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے باعث3 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ چھت گرنے کے باعث 2 جاں بحق جبکہ 1 زخمی بھی ہے۔ ریسکیو ذرائع مے مزید بتایا کہ زخمی کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں مریض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔