پاکستان
25 جنوری ، 2012

نیٹوسپلائی بحال کی توپارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینگے،لیاقت بلوچ

نیٹوسپلائی بحال کی توپارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینگے،لیاقت بلوچ

لاہور…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ میمو اسکینڈل کیس میں جب ہیلری کلنٹن نے بیان دیا تھا کہ امریکا اُسے مانیٹر کر رہا ہے تو پاکستان کے حکمرانوں کے لئے اتنا ہی کافی تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر نیٹو کی سپلائی بحال کی تو احتجاج کریں گے اور پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے پوچھتے ہیں کہ جب این آر او کالعدم قرار دیا تو اُس سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف مقدمات کیوں نہ چلائے گئے۔ این آر او سے ایم کیو ایم کے 4 ہزار لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔لیاقت بلوچ نے تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسٹرٹ پر پابندی کی قرارداد کی حمایت کی۔

مزید خبریں :