پاکستان
25 جنوری ، 2012

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے وزارت خارجہ کو حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری اور ذخیرہ کرنے کی ممانعت پر بین الاقوامی معاہدے ”بی ڈبلیو سی“ پر عملدرآمد کے بل کو مزید واضح اور آسان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کااجلاس اسلام آبادمیں وزیر محنت و افرادی قوت فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیرنے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا کے 164 ملکوں نے بی ڈبلیو سی پر دستخط کر رکھے ہیں، جبکہ اسرائیل، برطانیہ اور امریکا سمیت 132 ممالک اس پرعمل پیرا بھی ہیں۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بی ڈبلیو سی پر عمل پیرا ملکوں کے ماڈلز کو سامنے رکھ کر پاکستان کے لئے ماڈل ترتیب دیا جائے، جس کے لئے وزارت خارجہ کو 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :