کھیل
06 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ:بھارت ویسٹ انڈیز کوہراکر کوارٹر فائنل میںپہنچ گیا

ورلڈ کپ:بھارت ویسٹ انڈیز کوہراکر کوارٹر فائنل میںپہنچ گیا

پرتھ......... بھارت ویسٹ انڈیز کوشکست دے کر ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت نے ویسٹ انڈیز کے 182رنز کے جواب میں 6وکٹوں کے نقصان پر 39اعشاریہ 1اوورز میں 185رنز بنالیے جبکہ اس کی 65گیندیں باقی تھیں۔بھارتی کھلاڑی دھونی اور روی چندرن ایشون کی 51رنز کی ناقابل شکست شراکت نے بھارت کو فتح سے ہم کنار کیا۔بھارت کی جانب سے نمایاں اسکور کرنے والے بیٹسمین کپتان مہندر سنگھ دھونی (45ناٹ آؤٹ) اور ویرات کوہلی (33)تھے، جبکہ ویسٹ انڈیزکی جانب سے جیروم ٹیلر اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :