دلچسپ و عجیب
07 مارچ ، 2015

دیواروں کے درمیان پھنسے کتے کو باہر نکالیا گیا

دیواروں کے درمیان پھنسے کتے کو باہر نکالیا گیا

لاس اینجلس.......امریکی فائر فائٹرز نے دیا ذہانت کا ثبوت، دو دیواروں کے درمیان پھنسے کتے کو بحفاظت باہر کھینچ نکالا۔ امریکی شہر لاس اینجلس کے فائر فائٹرز نے دیواروں کے بیچ موجود فقط چھ انچ کے فاصلے کے درمیان پھنسے کتے کو نکالنے کیلئے صابن کے پانی کا استعمال کیا۔ رضاکاروں نے کتے کی اگلی ٹانگوں کو رسیوں سے باندھا اور اُسے صابن کے پانی میں بھگونے کے بعد کڑی محنت کرتے ہوئے دیواروں کے درمیان سے کھینچ کر باہر نکال لیا۔ واضح رہے کہ 60پونڈ وزنی اس پالتو کتے کو بحٖاظت اس مشکل سے آزاد کرنے کیلئے 12فائر فائٹرز رضاکاروں کی خدمات لی گئیں۔

مزید خبریں :