03 مئی ، 2012
اسکردو … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ بھارت نے 1989ء کے مقابلے میں سیاچن پر اپنی پوزیشن زیادہ سخت کرلی، پہلے سیاچن کو تسلیم کرنے کی بات ہوتی تھی اب حد بندی کی بات کی جارہی ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ گیاری سیکٹر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، پہلے سیاچن کو تسلیم کرنے کی باتی ہوتی تھی اب حد بندی کی بات کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1989ء کے مقابلے میں سیاچن پر اپنی پوزیشن زیادہ سخت کرلی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل سربراہ پاک فوج اسکردو سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گیاری سیکٹر پہنچے، جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔جنرل اشفاق پرویز کیانی نے برفانی تودہ گرنے کے بعد تیسری مرتبہ گیاری سیکٹر کا دورہ کیا۔