03 مئی ، 2012
کراچی … آل راؤنڈر یاسر عرفات نے انگلش ٹی 20 چیمپئن شپ کیلئے لنکا شائر کاؤنٹی سے معاہدہ کر لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کرینگے۔ گزشتہ سیزن میں یاسر عرفات نے انگلش ٹی 20 چیمپئن شپ میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کی تھی، جون میں شروع ہونی والی چیمپئن شپ میں وہ ایک اور پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کے ہمراہ لنکا شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں، موجودہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ لنکا شائر کاؤنٹی سے معاہدے پر وہ خوش ہیں کیونکہ وہ مضبوط ٹیم ہے۔