کھیل
08 مارچ ، 2015

وقاریونس سےکبھی جھگڑانہیں ہوا، سرفراز احمد

وقاریونس سےکبھی جھگڑانہیں ہوا، سرفراز احمد

آکلینڈ ......قومی کرکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کا وقاریونس سےکبھی جھگڑانہیں ہوا، قومی کوچ کارویہ بڑےبھائی جیسے ہے ، ٹیم جیت رہی ہے ، منفی باتیں نہ کی جائیں۔جنوبی افریقا کے خلاف شاندار آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کوچ وقار یونس میرے بڑے ہیں اگر وہ کچھ کہہ بھی دیں تو اس کا جواب نہیں دونگا،ورلڈ کپ کے اپنے اولین میچ میں ہی شاندار پرفارمنس دینے والےپاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم کا مومنٹم بن رہا ہے ،ایسی باتیں نہ کی جائیں جس سے پرفارمنس متاثر ہو۔

مزید خبریں :