پاکستان
25 جنوری ، 2012

کراچی کے علاقے گارڈن میں دکانداروں کا بھتا مافیاکیخلاف احتجاج

کراچی کے علاقے گارڈن میں دکانداروں کا بھتا مافیاکیخلاف احتجاج

کراچی … کراچی کے علاقے گارڈن میں مبینہ طور پر بھتہ مافیا کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے کیخلاف دکانداروں نے احتجاج کیا۔ ٹائر جلائے اور سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔ کراچی کے چڑیا گھر کے آس پاس آئل، آٹو پارٹس، پینٹ ہارڈ ویئر، بیٹریز اور دیگر مارکیٹوں کے دکانداروں نے دکانیں بند کر کے سڑک پر ٹائر جلائے اور پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھتہ مافیا کی جانب سے آئے دن بھتے کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج اورقتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ دکانداروں نے کہا کہ پولیس اور دیگر ادارے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔ احتجاج ختم کئے جانے کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

مزید خبریں :