11 مارچ ، 2015
لندن........بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے، جس کی بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے، لیکن یہ بڑے میاں ایسے لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں۔ جی ہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 95سالہ ڈاکٹر چارلس نے 200میٹر ریس کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ڈاکٹر چارلس نے یہ ریکارڈ برٹش ماسٹرز چیمپئن شپ میں 55اعشاریہ 48سیکنڈ میں 200میٹر کا فاصلہ طے کرکے اپنے نام کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ رکارڈ 94سالہ امریکی شہری نے گذشتہ برس اپنے نام کیا تھا۔