13 مارچ ، 2015
ہملٹن.......کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں محمود اللہ کی شاندار اسنچری کی بدولت بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 289رنز کا ہدف دیا ہے۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بنگلادیش کو بیٹنگ کے لیے کہا۔بنگلادیش کے دو کھلاڑی صرف 27 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ پر سومیا سرکار اور محمود اللہ نے 90 رنز جوڑ کر ٹیم کی حالت بہتر بنائی،سومیا سرکار 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔دوسری جانب محموداللہ نے ذمے داری سے کھیلتے ہوئے نہ صرف اینڈ سنبھالے رکھا بلکہ ایک اور سنچری بنانے میں بھی کامیاب رہے۔اُنہوں نے بارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 128رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بنگلادیش کی ٹیم سات وکٹ پر 288رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ایلیٹ، اینڈریسن اور بولٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔