13 مارچ ، 2015
کوسٹا ریکا......کوسٹا ریکا کے آتش فشاں سے گیس اور راکھ کا اخراج شروع ہوگیاہے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی ائر پورٹ کو بند کر دیا گیا ۔کوسٹا ریکا کے مشرقی علاقے میں تُوری البا Turrialba آتش فشاں سے وقفے وقفے سے 4 دھماکے ہونے کے بعد راکھ اگلنا شروع ہوگئی ، جو دیکھتے ہی دیکھتے 3 ہزار فٹ سے زائد بلندی تک جا پہنچی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ20 سال بعد پہاڑ سے اتنے وسیع پیمانے پر گیس اور آتش گیر مواد کا اخراج ہوا ہے۔ راکھ دھواں پچاس کلومیٹر دور دارالحکومت سین جوز San Jose تک جاپہنچا ہے جس کےبعد وہاں ائیر پورٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ حکام نے آتش فشاں کے ارد گرد کے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کردی ہے اور علاقے کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔