13 مارچ ، 2015
سڈنی ......کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے کے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو9وکٹ سے ہرادیاہے، فیصلہ ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا۔سڈنی میں کھیلا گیا یہ میچ بارش سے متاثر رہا، دوسری بار بارش کے سبب جب کھیل رُکا تو افغانستان کی اننگز ختم کردی گئی، اُس وقت افغان ٹیم نے 36 اعشاریہ 2 اوورز میں 7وکٹ پر 111رنز اسکور کیے تھے۔ انگلینڈ کو کامیابی کیلئے 25 اوورز میں 101رنز کا ہدف ملا، انگلش ٹیم نے 19ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر یہ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ ای ین بیل نے 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔