04 مئی ، 2012
لندن.. . .. برطانیہ کے لوکل الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،انتخابات میں سو سے زائد امیدواروں نے بھی حصہ لیا تھا جن میں سیکئی کی کامیابی کاامکان ہے۔پولنگ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہی جس کے بعد لندن،مانچسٹر اور شیفیلڈ سمیت دیگر شہروں میں ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔ لٹل پاکستانی کہلائے جانیوالے شہر بریڈفورڈ میں21پاکستانی نژادامیدواروں کی قسمت کافیصلہ بھی آج ہوگا جبکہ پاکستانی کمیونٹی کیایک اور بڑے شہر برمنگھم میں 26 پاکستانی نثراد امیدوار بھی پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔اسکاٹ لینڈ بھی یہی صورتحال ہے اور گلاس گو میں 16پاکستانی نثراد افراد میدان میں ہیں۔ ان انتخابات میں مختلف جماعتوں کی جانب سے بعض مقامات پررشتہ دار بھی ایک دوسرے کے حریف ہیں۔