دنیا
15 مارچ ، 2015

پارٹی کے اورسیز چیپٹرکو منظم کیا جائے،پاکستان تحریک انصاف فرانس

پارٹی کے اورسیز چیپٹرکو منظم کیا جائے،پاکستان تحریک انصاف فرانس

پیرس........رضا چوہدری.......پاکستان تحریک انصاف اورسیز چیپٹرکو موثر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ یورپی سطح پر تحریک انصاف کو فعال اور آرگنائز کیا جائے، پارٹی کے اورسیز چیپٹرکو منظم کیا جائے اور اس کے انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے،ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد معروف صنعت کار اور پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما مشتاق خان جدون نے جنگ سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے پارٹی کے اہم رہنمائوں سے ملاقات میں تجویز د ی کہ پاکستان تحریک انصاف کو یورپی سطح پر منظم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ یورپی سطح پر یورپ اورسیز چپٹرکے انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور سیز سطح پر ایک بڑی سیاسی اور جمہوری قوت ہے جس کا منہ بولتا ثبوت فرانس انٹرا پارٹی سمیت یورپی ممالک میںنٹرا پارٹی اانتخابات ہیں۔ اورسیز چیپٹر کے قیام اور آرگنائزیشن سے ایسا پیلٹ فارم مہیا ہوگا جہاں اور سیز پارٹی امور کے علاوہ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات پر کھل کر بات چیت ہوسکے گی۔پارٹی قائد عمران خان کوان مسائل سے باخبررکھا جاسکے گا ۔خواتین ونگ فرانس کی صدر محترمہ آصٖفہ ہاشمی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق خان جدون کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ اس طرح پارٹی کے اندر ونی معاملات کے علاوہ دیگر باہمی امور پر یورپی سطح پر بات چیت ہوسکے گی ۔ مسائل کو فوری طور پرخوش اسلوبی سے حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس کی تمام تنظیموں کو موثر فعال کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نےاس توقع کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کے ونگ کو یورپی سطح پر منظم اور فعال بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

مزید خبریں :