دنیا
17 مارچ ، 2015

پاکستان عوامی تحریک فرانس کی تقریب حلف برداری

 پاکستان عوامی تحریک فرانس کی تقریب حلف برداری

پیرس .......رضا چوہدری...... پاکستان عوامی تحریک فرانس کی تقریب حلف برداری لاکورنیو ہال پیرس میں منعقد ہوئی۔مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور لاکورنیو کے میر جل پینو مہمان خصوصی تھے جبکہ مقامی میئر Gilles Paux امیدوار برائے ڈیپارٹمنٹل الیکشن ،جائنٹ میئر Seyfiddine , اور Cadays-Delhome نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز قاری صدیق کی تلاوت سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری قاری طاہر عباس اور قاضی ہارون نے دیے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کی مرکزی اور علاقائی تنظیموں کے عہدداران و وابستگان ،معززین پیرس،سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف فرانس،پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے وفود کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک اسپین ، اٹلی اور جرمنی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے نامزد کوارڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک وومن ونگ ثمن شاہ ، صدر پاکستان عوامی تحریک اسپین چوھدری اقبال ، جنرل سیکریٹری نعیم چوھدری ، صدر منہاج القرآن وومن ونگ محترمہ ستارہ ملک ، معروف کالم نگار طاہرہ سحر ، ہارون عباس برہان ،جرمنی سے آئے محمد شکیل چغتائی ،چیف آرگنائیزر PAT فرانس سلطان محبوب ، صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدہق ، راؤ خلیل احمد اور مقامی میئر Gilles Paux نے خیالات کا اظہا کیا۔ صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم چوھدری نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے یورپ بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام کا علان کیا۔ انہوں نے ایونٹ ارگنائیز کرنے پر سلیمان اسلم اور فیصل چوھدری کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی۔ تقریب میں پاکستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے خصوصاً یوحنا آباد کے حالیہ واقعہ میںبے گناہ افراد ہلاکت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے مؤثر آواز ڈاکٹر طاہرالقادری نے اٹھائی اور اپنی تحریر و تقریر سے پوری دنیا میں ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے نہ تھا اور نہ ہو سکتا ہے۔ حلف کی باقائدہ تقریب کے بعد علامہ حافظ اقبال اعظم نے دعا کروائی اور حاضرین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

مزید خبریں :