17 مارچ ، 2015
کراچی........قومی ائیرلاین کے عملے کے یونی فارم کی تبدیلی میں دنیا فیشن پیش پیش، درجنوں ملکی ڈیزاینرز کی ریمپ پر اس منفرد پیشکش۔ قومی جزبے کے تحت پاکستان کے صف اول کے 16ڈیزائنرز بلا معاوضہ کرو کے لئے نئے یونفارم ڈیزاین کرتے ہوئے فیشن کی اس منفرد دوڑ میں شامل ہوئے۔ 16میں سے بہترین لک اور ڈیزائن کا انتخاب 7آزاد ججز کے پینل کو سونپا گیا۔ فیشن کے نقطہ نظر سے اسمارٹ اور پیشہ ورانہ اور ائیرلائن کے ماحول اور کرو کی عملی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے عملے کے یونفارم کو نئی شکل دینے کی اس دوڑ میں نومی انصاری اور عمر فاروق کے تیارکردہ ڈیزائن سر فہرست رہے۔پریکٹکل سمارٹ، پروفیشنل، سادہ اور کلاسیک۔ نیشنل کرئیر کے کیبن اور گراؤنڈ کرو کے لئے منتخب کی گئی یہ نئی لوک قیام پاکستان سے اب تک کی آٹھویں ہے جو آئندہ سیزن میں متعارف کرا دی جائے گی۔