04 مئی ، 2012
کراچی … لیاری کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں کی جانب سے 11 راکٹ فائر کئے گئے، بکتر بند پر حملوں میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ افشانی گلی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔لیاری کے علاقے افشانی گلی کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑیوں پر شرپسندوں کی جانب سے 11 راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ملزمان کی جانب سے نوالین، گبول پارک اور افشانی گلی کے اطراف راکٹ حملے کئے گئے۔ دوسری جانب افشانی گلی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔