25 جنوری ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی… ایک جاپانی نوجوان نے ایک منٹمیں 14 کریم سے بھرے کیک کھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ Takeru Kobayashi نا می یہ نو جوان تیز رفتاری سے کھانے کا عالمی چیمپئنبھی ہے،نوجوان نے بغیر رُکے 60سیکنڈز کے مختصر ترین وقت میں کریم سے بھرے14 کیک کھا کراپنا لو ہا منوالیا۔اس نو جوان نے زیادہ سے زیادہ کیک کھا نے کی خاطر پانی کے ساتھ انھیں چبانے کے بجائے نگل کر اس کارنامے کو سر انجام دیا۔واضح رہے کہ کم وقت میں تیز رفتاری سے زیادہ کھانے کی اس صلاحیت کے باعث یہ نو جوان اس سے قبل ایک منٹ میں 32اُبلے ہوئے انڈے کھا نے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکا ہے۔