19 مارچ ، 2015
نیو یارک......تربوز کی سخت جلد کو بعض اوقات تیز چھری سے بھی کا ٹنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن اس تصویر میں نظر آنے والے نو جوان نے 21سیکنڈز میں ایک درمیانے سائز کے تربوز کو کاٹنے کاعملی مظاہرہ کیا جس نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ہے ۔ اس نوجوان نے ایک تازہ تربوز کی سخت جلد کو ایک تیز چھری کی مددسے گودے سے علیحدہ کیا اور پھر بجلی کی سی تیزی سے اس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کھانے کے قابل بنادیا۔یہ ساری کاروائی عام طور پر کئی منٹ لیتی ہے لیکن اس نو جوان نے اپنی مہارت سے 21سیکنڈز میں مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔