20 مارچ ، 2015
ایڈیلیڈ........آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میگا ایونٹ میں آج تیسرا کوارٹر فائنل ہے، جہاں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ میچ ایڈیلیڈ اول میں کھیلا جائے گا اور پاکستان وقت کے مطابق صبح 8:30بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آج کے میچ میں جیت کو اپنا ہدف بنا کر میدان میں اترنا ہے۔ کپتان گرین شرٹس مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی لے کر جائیں گے، جو جیتنے آتے ہیں وہ کسی گیم کا پریشر نہیں لیتے۔ اس سے پہلے میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان اپنے گروپ میں 8پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، جبکہ آسٹریلیا نے 9پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔