کھیل
20 مارچ ، 2015

کوارٹرفائنل، پاکستانی بیٹنگ لائن پر لڑکھڑا گئی

کوارٹرفائنل، پاکستانی  بیٹنگ لائن پر لڑکھڑا گئی

ایڈیلیڈ.......ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑاگئی اوپنرز کے بعد مڈل آرڈر بھی ناکام ہوگئی۔ گرین شرٹس نے 6وکٹوں کے نقصان پر160 رنز بنالئے۔ کرکٹ کے 11ویں ورلڈ کپ مقابلوں کا تیسرا کوارٹر فائنل آج آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان کی جانب سے کریز پر وہاب ریاض اور صہیب مقصود موجود ہیں اور پاکستان نے 35اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر161 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستانی اوپنرز اس میچ میں ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ کوارٹر فائنل میچ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور پیٹ کمنز کی جگہ جوش ہیزل وڈ کو کھلایا گیا ہے۔اس میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

مزید خبریں :