کھیل
20 مارچ ، 2015

تیسراکوارٹر فائنل:پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 214رنز کا ہدف

تیسراکوارٹر فائنل:پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 214رنز کا ہدف

ایڈیلیڈ.....کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں بیٹسمینوں کی غیر ذمہ داری کے باعث پاکستان ٹیم بڑا اسکورنہ کرسکی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے214رنز کا ہدف دیا ہے،بیشتر بیٹسمین غیر ضروری اسٹروکس کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اوپنر احمد شہزاد اور سرفراز احمداس اہم میچ میں اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اورصرف 24رنز پر اوپننگ جوڑی پویلین لوٹ گئی،سرفراز 5اور احمد شہزاد 10رنز بناسکے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں کپتان مصباح اور حارث سہیل نے 73رنز بناکر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن اس دوران مصباح 34رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔حارث سہیل نے 41رنز کی اننگز کھیلی، عمر اکمل 20،صہیب مقصود29اور شاہد آفریدی 23رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔یوں پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49اعشاریہ 5اوور میں 213رنز پرآئوٹ ہوگئی ۔ہیزل ووڈ نے 4،اسٹارک اور میکسویل نے 2،2 جبکہ مچل جانسن اور فاکنرنے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

مزید خبریں :