پاکستان
04 مئی ، 2012

پشاور:باڑا روڈ پر نواں کلے میں مکان گر گیا، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

پشاور:باڑا روڈ پر نواں کلے میں مکان گر گیا، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

پشاور … پشاور کے علاقے باڑا روڈ پر نواں کلے میں مکان گر گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باڑا روڈ پر نواں کلے میں مکان گر گیا ہے جس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کو زخمی حالت میں ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کچا تھا جس کی چھت گرنے سے پورا گھر گر گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔

مزید خبریں :