20 مارچ ، 2015
پیرس..... رضا چوہدری........ یوم پاکستان کے سلسلے میں پیرس کے نواحی علاقہ ویلرلیبل کے ریسٹورنٹ میں 22مارچ شام کوایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب کا انعقادپاکستان تحریک انصاف کے ر ہنما معروف سیاسی و سماجی چوہدری امتیاز اکرم کدھر کی جانب سے کیا جا رہا ہے تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی وسماجی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب شام چھ بجے ہوگی جس مقررین یوم پاکستان کے حو الے سے اظہار خیال کریں گے۔