20 مارچ ، 2015
صنعا......یمن کےدارالحکومت صنعا کی 2مساجد میں خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق خودکش دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 90ہوگئی جبکہ 280 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پہلا دھماکا بدر مسجد کے اندر ہوا جس کے فوراً بعد اسی مسجد کے گیٹ پر دوسرا دھماکا ہوا، تیسرا دھماکہ شمالی صنعاء کے الہشاہوش کے علاقے میں ایک مسجد میں ہوا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔