دنیا
20 مارچ ، 2015

اسپین :یوم پاکستان پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

اسپین :یوم پاکستان پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

بارسلونا......شفقت علی رضا......ا سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے یوم پاکستان کے مرکزی پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے چوہدری امتیاز آف لوراں کی قیادت میں 23مارچ یوم پاکستان کے پروگرام کی تقریبات منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ اس ضمن میں اسپین کی مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور سرکاری اداروں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔یوم پاکستان کے پروگرام کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ اور ویلفیئر قونصلر محمد اسلم خان غوری ہوں گے ۔اسپینش کمیونٹی کی طرف سے سیکرٹری امیگریشن صوبہ کاتالونیا ’’ خوسے ماریا سالا‘‘ ارنیستو اور سیکرٹری امیگریشن برائے بارسلونا ’’ایریکا‘‘ یوم پاکستان کے پروگرام میںشامل ہوں گے۔ اسپین میں مقیم پاکستانیوں کی سماجی اور سیاسی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان یوم پاکستان کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ملی نغموں کے لئے سعید حیدری اور جمی شیخ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے چوہدری امتیاز لوراں ، چوہدری کلیم الدین وڑائچ ، چوہدری سلیم لنگڑیال، چوہدری عبدالغفار مرہانہ، میاں محمد اظہر، میاں عمران ساجد ،چوہدری قیصر نت، حافظ عبدالرزاق صادق اور چوہدری امانت مہر نے کہا کہ بادالونا میں ہونے والے یوم پاکستان کے مرکزی پروگرام کی تقریبات اسپین کی مقامی کمیونٹی کے لئے یاد گار ثابت ہوں گی۔

مزید خبریں :