21 مارچ ، 2015
آکلینڈ.......ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہورہا ہے۔ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج میگا ایونٹ کا آخری کوارٹر فائنل ہے، دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل کے لیے چوتھی اور آخری ٹیم کے طور پر شامل ہونے کے لیے میچ میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔میچ میں جیتنے والی ٹیم کا سیمی فائنل میں مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔