کھیل
22 مارچ ، 2015

راجن پور میں صحت مند بیلوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ

راجن پور میں صحت مند بیلوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ

راجن پور.........راجن پور میں صحت مند بیلوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ ہوا کوئی جیتا تو کسی کو منہ کی کھانی پڑی۔ ملنگا نامی بیل نے پرواز کو ہرا کر میدان جیت لیا۔قصبہ شکار پور میں پنجاب بھر کے مختلف حصوں سے لائے گئے مختلف نسلوں کے صحت مند بیلوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ ہوا،جس میں 25 جوڑوں پر مشتمل 50 بیلوں نے حصہ لیا۔دوڑ مقابلہ جوڑیوں کی شکل میں ہوا۔بیل دوڑ میں سنگھارا ، پرواز ، پروانہ ، ملنگا اور طوفان نے مقابلہ جیتنے کے لیے خوب زور لگایا۔پرواز اور ملنگا نامی بیل فائنل میں پہنچنے کے بعد ملنگا ایسا دوڑا کے کہ پرواز نامی بیل کو منہ کی کھانی پڑی اور ملنگا نے میلہ لوٹ لیا۔ جیتنے کی خوشی میں شائقین نے ڈھول اور بین کی آواز پر رقص اور بھنگڑا ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :