پاکستان
23 مارچ ، 2015

کراچی :میٹرک جنرل پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈز 25مارچ سے بھیجے جائینگے

کراچی :میٹرک جنرل پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈز 25مارچ سے بھیجے جائینگے

کراچی......ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جنرل گروپ امتحان برائے 2015ءکے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز امیدواروں کےرہائشی پتوں پر بھیجنے کا آغاز 25مارچ سے آغاز کردیا جائے گا۔ اگر امیدواروں کو 30مارچ تک ان کے ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں تو وہ ڈوپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز کے حصول کے لیے فیس جمع کرنے کی اصل رسید اور بورڈ سے دئیے ہوئے سابقہ امتحانات کی دستاویزات دکھا کر ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈز بورڈ کے کمرہ نمبر 5بلا ک Aسے حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ نویں اور دسویں سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے۔

مزید خبریں :