پاکستان
23 مارچ ، 2015

جعلی اسمبلی قراردینے والے کس منہ سے اس میں جارہے ہیں؟ علی رضا

کراچی...... متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی نے کہاہے کہ اسمبلیوں کوچوروں اورڈاکوؤں کی اسمبلی اورجعلی قراردینے والی تحریک انصاف آج کس منہ سے اسی اسمبلی میں جارہی ہے ۔ اپنے حلقہ میں نوجوانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دھرنے کے دوران عوام کی منتخب کردہ قومی اسمبلی کوجعلی قراردیا،اس پر طرح طرح کے الزامات لگائے ، اسمبلیوں سے استعفے دیے لیکن آج تحریک انصاف نہ جانے کس کے اشارے پر مسلم لیگ ن سے ڈیل کرکے انہی اسمبلی میں جانے کی بات کررہی ہے،اگرعمران خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ صحیح تھاتوان کی جماعت آج کراچی میںکس منہ سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ؟اگر اسمبلیوں میں جاناہی تھاتوعمران خان نے تبدیلی کے نام پرملک کےعوام خصوصاًنوجوانوں کوبیوقوف کیوں بنایا؟دھرنے کی آڑمیں ملک کواربوں کانقصان کیوں پہنچایا؟ علی رضاعابدی نے کہاکہ وہ لیڈر عوام کی قیادت کرنے کاکس طرح اہل ہوسکتاہے جواپنے کارکنوں اورعوام سے جھوٹ بولے اورہرمعاملے پر یوٹرن لے ۔

مزید خبریں :