کھیل
24 مارچ ، 2015

پہلا سیمی فائنل:جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے298رنز کا ہدف

پہلا سیمی فائنل:جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے298رنز کا ہدف

آکلینڈ.....کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے298رنز کا ہدف دیا ہے، بارش کے باعث میچ 43،43اوورز تک محدود کردیا گیا۔جنوبی افریقا کے کپتان ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پروٹیز کی اننگز کاآغازاچھا نہ رہا اور صرف 31رنز پر اوپننگ جوڑی پویلین لوٹ گئی، ہاشم آملہ 10اور ڈی کوک14رنز بناسکے۔روسوئو 39رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ڈی ولیئرز اور ڈو پلیسی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 104رنز بنائے، اس موقع پر ڈوپلیسی 82رنز پر ہمت ہار گئے۔ملر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 18گیندوں پر 49رنز بنائے، ڈی ولیئرز نے 45گیندوں پر ناقابل شکست 65رنز بنائے۔یوں جنوبی افریقا نے 43اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 281رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز کو جیت کیلئے 298رنز درکار ہوں گے۔اینڈرس نے 3اور بولٹ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :