پاکستان
24 مارچ ، 2015

اسلام آباد ہائیکورٹ:قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ:قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا

اسلام آباد ........اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہرے قتل کے مقدمہ میں قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے منتظرقیدی ذوالفقار علی خان کو کل صبح ساڑھے 5 بجےپھانسی دی جانی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نےکوٹ لکھپت جیل کے قیدی ذوالفقار علی خان کی درخواست پر سماعت کی،ا س میں سزا پر عمل درآمد کے طریقہ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999ء میں سزائے موت سنائی جس پر ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے عمل درآمد کا کہا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پھانسی کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمدعدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، قیدی کو کل تختہ دار پر لٹکانے سے روکا جائے۔ ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزا روکنے کا عبوری حکم سناتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 مارچ کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :