پاکستان
24 مارچ ، 2015

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

راولپنڈی ........راولپنڈی سیشن کورٹ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سےعمران خان کیخلاف ہتک عزت کے مقدمے میں مسلسل عدم حاضری اور جواب داخل نہ کرانے پر 500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج ماہ رخ عزیزتارڑ نے ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی کئی سماعتوں پر جواب جمع نہ کرانے پر 500 روپےجرمانہ عائد کردیا۔ جس کے بعد عمران خان کے وکیل قیصر عباس شاہ نے جواب جمع کرادیا۔ حنیف عباسی کے مطابق عمران خان نے دھرنے کے دوران انہیں منشیات فروش اور اسمگلر کہا تھا، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :