24 مارچ ، 2015
لاہور........پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ پاکستان کی تقدیر بدلنے نکلےہیں۔ وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کونئی وسعت دی ہے، ان کا نام پاک چین دوستی کے معماروں میں زندہ رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات بیجنگ میں چینی سرمایہ کارکمپنیوں اورمالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں اور میڈیا سے گفتگومیں کہی۔ انہوں نےکہا کہ پاکستانی عوام چین کے صدر کیلئے چشم براہ ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا نےبھی ملاقات کی اور پنجاب میں بڑے انڈسٹریل سٹی کی تعمیر کیلئےسرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔