24 مارچ ، 2015
اسلام آباد.........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تسنیم نورانی کو پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات کے لیے نیا الیکشن کمشنر مقررکردیا۔پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی ممبر شپ اور الیکشن کے حوالے سے تمام اختیارات تسنیم نورانی کو سونپ دیے ہیں۔ پارٹی الیکشن کے لیے انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لیے کمیٹیز کی تشکیل،الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی نامزدگی کا اختیار بھی تسنیم نورانی کے پاس ہوگا۔