پاکستان
24 مارچ ، 2015

’’ایک زرداری سب پر بھاری‘‘اصل نعرہ نہیں، آصف زرداری

’’ایک زرداری سب پر بھاری‘‘اصل نعرہ نہیں، آصف زرداری

کراچی.......سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں، اصل نعرہ ایک زرداری سب پر بھاری نہیں، بلکہ ایک زرداری کی سب سے یاری ہے،ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا اور ہر حال میں اس کا تحفظ کریں گے۔کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اختر جدون کے گھر کیماڑی میں اچانک پہنچنے۔ان کے ساتھ شیری رحمان، شرجیل میمن، جام مہتاب ڈھر بھی موجود تھے۔ اختر جدون نے آصف زرداری کو ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے نعرے لگاکر اپنے لیڈر کا خیر مقدم کیا۔ آصف زرداری نے نعروں کے جواب میں کہا کہ اصل نعرہ ایک زرداری سب پر بھاری نہیں بلکہ ایک زرداری کی سب سے یاری ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انہوں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے اور 18 ویں آئینی ترمیم ہی ملک میں اصل تبدیلی تھی۔

مزید خبریں :