05 مئی ، 2012
آکسفورڈ ... نابیناوٴں کے لئے خوشخبری یہ کہ اب وہ دیکھ بھی سکیں گے اور ابتدائی طور پر دوبرطانوی شہریوں نے دیکھنا بھی شروع کردیا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی اسپتال میں ٹم جیکسن کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اب نابیناوٴں کی بینائی کو لوٹایا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر دوبرطانوی شہری روشنی اور رنگوں کو دیکھنے کے قابل ہوچکے ہیں۔ اس تحقیق میں ڈاکٹروں نے ان افراد کے آنکھ کے عقبی حصہ ریٹینا میں ایک مائیکروچپ نصب کی جس کو ایک تار کے ذریعے آنکھ سے جوڑا گیا ہے۔ سرجری کے دو ہفتے بعد دو افراد ایک مخصوص حد تک روشنی دیکھنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے بعد سرجری کے وقت میں کمی کو دور کرنے اور ٹیکنالوجی کو مزید بہتری کے لئے تجربات جاری رکھیں جائیں گے۔