05 مئی ، 2012
واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ جنگی علاقوں میں جائیں تو بہترین رویہ اختیار کریں، کسی بھی تصویر کو سرخی بننے میں چند سیکنڈز لگتے ہیں۔ امریکی ریاست جارجیا میں افغانستان جانے والے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ کسی بھی ناروا تصویر اور ردعمل سے ان کا مشن ہی نہیں ان کی جانیں بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ آج کل کسی بھی تصویرکو بین الاقوامی سرخی بننے میں محض چند سیکنڈ لگتے ہیں، جس سے آپ کے ساتھیوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔