پاکستان
25 مارچ ، 2015

پیرکوہ گیس فیلڈ:گیس پائپ لائن دھماکےسےتباہ

 پیرکوہ گیس فیلڈ:گیس پائپ لائن دھماکےسےتباہ

ڈیرہ بگٹی ......ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں8 انچ قطرگیس پائپ لائین دھماکےسےتباہ کر دیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس کنوواں نمبر15سے پلانٹ کو جانے والے 8انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے بعد کنوئوں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام اور ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :