25 مارچ ، 2015
کراچی......ملک میںمتعصب صحافت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے میڈیاٹرائل کے خلاف سندھ اسمبلی میںایم کیوایم پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد،رکن سندھ اسمبلی وسابق قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری کی سربراہی میںمتحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے منگلکوسندھ اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوںمیںپلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پراردواورانگریزی میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سےسیدفیصل سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ اب اپنے قائد الطاف حسین اورکارکنان کے میڈیاٹرائل پرخاموش نہیں بیٹھے گی ،طالبان کی حامی جماعتوں اورایسے ہی بعض رہنماء سیاسی گدھ بن کر معاملے کو سنگین بناکرایم کیوایم کوکچلنے کی کوشش کررہے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ لاکھوںکروڑوںعوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کے ووٹرزپر بے بنیادالزامات لگائے جارہے ہیں۔انہوںنے سوال کیاکہ کیا پاکستان میںعدالتیںختم ہوگئی ہیں،کیا ٹی وی پرالزام لگانے سے کوئی مجرم بن جاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم عدالتوں میں جائیں گے اورپوچھیںگے کہ یہ کیاہے ؟۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے الزامات نہ لگائے جائیںاورایم کیوایم کامیڈیاٹرائل ختم کیاجائے۔مظاہرے سے سندھ اسمبلی میںپارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد نے خطاب میںکہاکہ ہمارے پرامن احتجاج کامقصدانصاف کاحصول ہے،اگرکوئی کرمنل ہیںتوعدالتوںمیںلیجایاجائے وہاںفیصلہ ہوگا۔