پاکستان
25 مارچ ، 2015

عمران خان کی الطاف حسین کو دہمکی دینا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی

عمران خان کی الطاف حسین کو دہمکی دینا قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آزاد کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کو دھمکی دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کو کشمیری عوام سے زرہ برابر ہمدردی نہیں ہے اور وہ کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کشمیری اور پاکستانی عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں اور بزدلوںکی طرح مسئلہ کشمیر سے بھاگنے اور موضوع بدلنے کے بجائے کھل کر اس مسئلہ پر اپنا مؤقف بیان کریں،ایک جانب اپنے جلسہ کو دیکھ کر عمران خان یہ کہتے ہیں کہ اسے دیکھ کر ایم کیوایم کا جلسہ یا د آگیا اور پھر دوسری ہی سانس میں یہ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے جلسہ میں لوگوں کو زبردستی لایا جاتا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک ایسا شخص جواپنے غیر اخلاقی حرکت کے باعث پاکستان کے آئین کی شقوں 62 اور 63 کے مطابق نااہل ثابت ہوجانا چاہیے تھا لیکن اس کے باوجود وہ اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیاں استعمال کرکے کراچی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور نعوذباللہ خود کو زمینی خدا سمجھ کر بلندوبانگ دعوے کرر ہے ہیں ۔ ملک بھر کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ عمران خان اپنی معصوم بچی کو انصاف فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے،انھیں پاکستان کے عوام کا لیڈربنانے کے پس پردہ کونسے ہاتھ کارفرما ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان زمین پر خدائی کےدعوے نہ کریں کیونکہ کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا وقت نہیں آیا یہ صرف اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے ۔

مزید خبریں :