پاکستان
25 مارچ ، 2015

جرائم کےبجائےایم کیوایم کےخاتمے کاعمل شروع ہوگیا،فاروق ستار

جرائم کےبجائےایم کیوایم کےخاتمے کاعمل شروع ہوگیا،فاروق ستار

راچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ جرائم کےخاتمےکے بجائےایم کیوایم کےخاتمے کاعمل شروع ہوگیاہے،تاثردیاجارہاہےنائن زیروکےگردسےملنےوالوں کی سرپرستی ایم کیوایم کررہی تھی،ایم کیوایم میں کوئی عسکری ونگ نہیں۔ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارنے جیونیوزکےپروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نائن زیرو سے جو اسلحہ ملا اُس کا لائسنس ہے، 2013ءمیں عمران خان طالبان کے گھوڑے پر سوار ہو کر آئے تھے۔ اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ وزیراعظم نواز شریف ایم کیو ایم کے وفد سے نہیں ملتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بلاوجہ پکڑاگیاتوعدالت سے اُسے انصاف ملے گا۔

مزید خبریں :