25 مارچ ، 2015
کراچی......وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی آپریشن کا سارا کریڈٹ لےکر زیادتی کی،وفاقی حکومت نے امن و امان سے متعلق کوئی مالی امدادنہیں کی،سندھ کے دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس میں سابق صدر رہتے ہیں اس لیے اس کے گرد راستہ بند کیا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ نائن زیرو پرچھاپے کی وزیر اعلیٰ نے تعریف کی،جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ مشرف جہاں رہتے ہیں وہاں بھی پولیس نے بیرئیر لگائے ہیں۔