پاکستان
25 مارچ ، 2015

مظفرگڑھ تا اسلام آباد سائیکل مارچ،جمشید دستی بھی شامل

مظفرگڑھ تا اسلام آباد سائیکل مارچ،جمشید دستی بھی شامل

مظفرگڑھ.......رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے مظفرگڑھ سے اسلام آباد کیلئے سائیکل مارچ کا آغاز خود سائیکل چلا کر کردیا۔ رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے مظفرگڑھ میں جھنگ موڑ سے سائیکل چلا کر اسلام آباد کیلئے سائیکل مارچ کا آغاز کیا۔ روانگی کے وقت انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی میں احتساب بل پیش کروں گا جس میں کرپٹ لوگوں کیلئے سزائے موت کی تجویز دی گئی ہے۔ بل منظور نہ ہوا تو قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دے کر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

مزید خبریں :