26 مارچ ، 2015
سڈنی...........نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ میگا ایونٹ اپنے اختتام کے قریب ہے، آج دوسرا سیمی فائنل میچ ہے، جہاں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ میچ سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا اور پاکستان وقت کے مطابق صبح 8:30بجے شروع ہوگا۔ میچ میں کامیابی حٓاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں نیوزی لینڈ سے میلبورن میں ہوگا، جنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے شکست دی تھی۔