26 مارچ ، 2015
سڈنی...........ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج سیمی فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے۔ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کا فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ میلبورن کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا۔ اس سے پہلے ورلڈ کپ 2015 کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے، جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں شکست کا سامنا ہوا ہے۔